مشكوة المصابيح
كتاب النكاح— كتاب النكاح
(زَوَاجُ السَّيِّدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) باب: حضرت عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا نکاح
حدیث نمبر: 3210
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ فَقَالَ: «مَا هَذَا؟» قَالَ: إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ: «بَارَكَ اللَّهُ لَكَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ»الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ (کے بدن یا کپڑے) پر زعفران کا نشان دیکھا تو فرمایا: ’’یہ کیا ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: میں نے پانچ درہم کے عوض ایک عورت سے شادی کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تمہیں برکت عطا فرمائے، ولیمہ کرو خواہ ایک بکری ہی ہو۔ ‘‘ متفق علیہ۔