مشكوة المصابيح
كتاب النكاح— كتاب النكاح
(البِكْرُ إِنْ شَاءَتْ تَرُدُّ النِّكَاحَ المُكْرَهَ) باب: کنواری لڑکی چاہے تو زبردستی کے نکاح کو مسترد کرے
حدیث نمبر: 3136
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ جَارِيَةً بِكْرًا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذكرت أَن أَبَاهَا زَوجهَا وَهِي كَارِهًا فَخَيَّرَهَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک نابالغہ لڑکی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کیا کہ اس کے والد نے اس کی شادی کر دی ہے جب کہ وہ اسے ناپسند کرتی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے (شادی برقرار رکھنے یا فسخ کرنے کا) اختیار دیا۔