مشكوة المصابيح
كتاب النكاح— كتاب النكاح
(فَسَخَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِكَاحًا) باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نکاح فسخ کرا دیا تھا
حدیث نمبر: 3128
وَعَن خنساء بنت خذام: أَنْ أَبَاهَا زَوَّجَهَا وَهِيَ ثَيِّبٌ فَكَرِهَتْ ذَلِكَ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ نِكَاحَهَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ مَاجَه: نِكَاح أَبِيهَاالشیخ عبدالستار الحماد
خنساء بنت خذام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ بیوہ تھیں اور ان کے والد نے ان کی شادی کر دی۔ خنساء نے اسے ناپسند کیا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا نکاح فسخ کر دیا۔ رواہ البخاری۔ اور ابن ماجہ کی روایت میں ہے: اس کے والد کا کیا ہوا نکاح فسخ کر دیا۔