مشكوة المصابيح
كتاب النكاح— كتاب النكاح
(الجَارِيَةُ حَرَامٌ عَلَى مَالِكِهَا إِذَا زُوِّجَتْ بِغَيْرِهِ) باب: لونڈی مالک کے لیے حرام ہے اگر اس کی شادی کسی اور سے کر دی جائے
حدیث نمبر: 3111
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا زَوَّجَ أَحَدُكُمْ عَبْدَهُ أَمَتَهُ فَلَا يَنْظُرَنَّ إِلَى عَوْرَتِهَا» . وَفِي رِوَايَةٍ: «فَلَا يَنْظُرَنَّ إِلَى مَا دُونُ السُّرَّةِ وَفَوْقَ الرُّكْبَةِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی اپنے غلام کی شادی، اپنی لونڈی سے کر دے تو پھر وہ اس (لونڈی) کے پردہ کی جگہ کو نہ دیکھے۔ ‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے: ’’وہ زیر ناف اور گھٹنوں کے اوپر کے حصے کو نہ دیکھے۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔