مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3074
باب: دو تہائی سے زیادہ مال کی وصیت وارثوں کا نقصان
(الوَصِيَّةُ بِأَكْثَرَ مِنْ ثُلُثَيْ المَالِ تُضِرُّ بِالوَرَثَةِ)
حدیث نمبر: 3074
وَيُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ، إِلَّا أَنْ يَشَاءَ الْوَرَثَةُ . مُنْقَطِعٌ، هَذَا لَفْظُ الْمَصَابِيحِ. وَفِي رِوَايَةِ الدَّارَقُطْنِيِّ: قَالَ: لَا تَجُوزُ وَصِيَّةٌ لِوَارِثٍ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ الْوَرَثَةُ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما کی سند سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وارث کو وصیت کا حق نہیں الّا یہ کہ وارث چاہیں۔“ یہ روایت منقطع ہے۔ یہ مصابیح کے الفاظ ہیں، اور دارقطنی کی روایت میں ہے: ”وارث کے لیے وصیت کرنا جائز نہیں، مگر یہ کہ ورثاء چاہیں۔“ اس کی سند ضعیف ہے، اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے۔