مشكوة المصابيح
كتاب الفرائض والوصايا— كتاب الفرائض والوصايا
(الوَصِيَّةُ بِأَكْثَرَ مِنْ ثُلُثَيْ المَالِ تُضِرُّ بِالوَرَثَةِ) باب: دو تہائی سے زیادہ مال کی وصیت وارثوں کا نقصان
حدیث نمبر: 3074
وَيُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ الْوَرَثَةُ» مُنْقَطِعٌ هَذَا لَفْظُ الْمَصَابِيحِ. وَفِي رِوَايَةِ الدَّارَقُطْنِيِّ: قَالَ: «لَا تَجُوزُ وَصِيَّةٌ لِوَارِثٍ إِلَّا أَنْ يَشَاء الْوَرَثَة»الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ کی سند سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’وارث کو وصیت کا حق نہیں اِلاّ یہ کہ وارث چاہیں۔ ‘‘ یہ روایت منقطع ہے۔ یہ مصابیح کے الفاظ ہیں، اور دارقطنی کی روایت میں ہے: ’’وارث کے لیے وصیت کرنا جائز نہیں، مگر یہ کہ ورثاء چاہیں۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ الدارقطنی۔