مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3051
باب: قوم کے مولٰی کی وراثت
(وِرَاثَةُ مَوْلَى القَوْمِ)
حدیث نمبر: 3051
وَعَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ وَحَلِيفُ الْقَوْمِ مِنْهُمْ وَابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ . رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
کثیر بن عبداللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قوم کا آزاد کردہ غلام انہی میں سے ہے، قوم کا حلیف انہی میں سے ہے اور قوم کا بھانجا انہی میں سے ہے۔“ صحیح، رواہ الدارمی۔