مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3040
باب: کتنی چیز پر اعلان کی ضرورت نہیں
(مَا لَا يَحْتَاجُ إِلَى إِعْلَانٍ مِنَ الأَشْيَاءِ)
حدیث نمبر: 3040
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْعَصَا وَالسَّوْطِ وَالْحَبْلِ وَأَشْبَاهِهِ يَلْتَقِطُهُ الرَّجُلُ يَنْتَفِعُ بِهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَذُكِرَ حَدِيثُ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيكَرِبَ "أَلَا لَا يَحِلُّ "فِي بَابِ الِاعْتِصَامِ.الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لاٹھی، کوڑے، رسی اور اس سے ملتی جلتی چیزوں کے بارے میں ہمیں رخصت عنایت فرمائی کہ: ”آدمی اس طرح کی گری پڑی چیز کو اٹھا کر استعمال کر لے۔“ (اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد)۔ «وُذِكِرَ حَدِيثُ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ: أَلَا لَا يَحِلُّ فِي بَابِ الِاعْتِصَامِ» اور مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث «أَلَا لَا يَحِلُّ» ”آگاہ رہو! حلال نہیں ہے“ باب الاعتصام میں ذکر کی گئی ہے۔