مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3020
باب: والد ہبہ واپس کرنے کا حق رکھتا ہے
(الوَالِدُ يَمْلِكُ حَقَّ اسْتِرْجَاعِ الهَدِيَّةِ)
حدیث نمبر: 3020
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا يَرْجِعُ أَحَدٌ فِي هِبَتِهِ إِلَّا الْوَالِدُ مِنْ وَلَدِهِ . رَوَاهُ النَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص ہبہ کر کے واپس نہیں لے سکتا، البتہ والدین اپنی اولاد کو کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لے سکتے ہیں۔“ صحیح، رواہ النسائی و ابن ماجہ۔