مشكوة المصابيح
كتاب البيوع— كتاب البيوع
(الشَّيْءُ المُعْطَى عَلَى سَبِيلِ العُمْرِيَّةِ يَكُونُ لِمَنْ أُعْطِيَ أَوْ لِذُرِّيَّتِهِ) باب: عمریٰ کے طور پر دی گئی چیز اس کی یا اس کی اولاد کی جس کو دی گئی
حدیث نمبر: 3015
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمْسِكُوا أَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ لَا تُفْسِدُوهَا فَإِنَّهُ مَنْ أَعْمَرَ عُمْرَى فَهِيَ لِلَّذِي أعمر حَيا وَمَيتًا ولعقبه» . رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے اموال کی حفاظت کرو اور انہیں خراب نہ کرو، کیونکہ جس شخص نے عمریٰ دیا تو وہ اسی شخص کا ہے جس کو عمریٰ دیا گیا اس کی زندگی میں بھی، اس کے مرنے کے بعد بھی اور اس کے ورثا کا ہے۔ ‘‘ رواہ مسلم۔