مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2992
باب: چراگاہ کو اپنے لیے مخصوص کرنا منع ہے
(مَنْعُ احْتِكَارِ المَرْعَى لِنَفْسِهِ)
حدیث نمبر: 2992
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَا حِمَى إِلَّا لِلَّهِ وَرَسُولِهِ . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: «لَا حِمٰى إِلَّا لِلّٰهِ وَلِرَسُوْلِهٖ» ”چراگاہ تو صرف اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہے۔“ (رواہ البخاری)۔