مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2980
باب: مزارعت کا بیان
(بَيَانُ المُزَارَعَةِ)
( الْفَصْلُ الثَّالِثُ ) عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ: مَا بِالْمَدِينَةِ أَهْلُ بَيْتِ هِجْرَةٍ إِلَّا يَزْرَعُونَ عَلَى الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ ، وَزَارَعَ عَلِيٌّ وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَالْقَاسِمُ، وَعُرْوَةُ، وَآلُ بَكْرٍ، وَآلُ عُمَرَ، وَآلُ عَلِيٍّ، وَابْنُ سِيرِينَ، وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ: كُنْتُ أُشَارِكُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ فِي الزَّرْعِ، وَعَامَلَ عُمَرُ النَّاسَ عَلَى: إِنْ جَاءَ عُمَرُ بِالْبَذْرِ مِنْ عِنْدِهِ فَلَهُ الشَّطْرُ، وَإِنْ جَاءُوا بِالْبَذْرِ فَلَهُمْ. كَذَا رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.قیس بن مسلم، ابوجعفر رحمہ اللہ سے بیان کرتے ہیں کہ تمام مہاجرین مدینہ میں تہائی یا چوتھائی حصے پر زراعت کرتے تھے، علی رضی اللہ عنہ، سعد بن مالک رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ، قاسم رحمہ اللہ، عروہ رحمہ اللہ، آلِ ابوبکر، آلِ عمر اور آلِ علی رضی اللہ عنہم اور ابنِ سیرین رحمہ اللہ نے زراعت کی، اور عبدالرحمٰن بن اسود بیان کرتے ہیں کہ میں زراعت میں عبدالرحمٰن بن یزید کے ساتھ شراکت کیا کرتا تھا، اور عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے معاملہ کیا کہ اگر عمر رضی اللہ عنہ بیج مہیا کریں گے تو نصف پیداوار وہ لیں گے اور اگر وہ بیج مہیا کریں گے تو ان کے لیے اتنا حصہ ہو گا۔ اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔