مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2978
باب: کھیتی باڑی کا سامان گھروں میں رکھنا ٹھیک نہیں
(عَدَمُ جَوَازِ تَخْزِينِ أَدَوَاتِ الزِّرَاعَةِ فِي البُيُوتِ)
حدیث نمبر: 2978
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ: وَرَأَى سِكَّةً وَشَيْئًا مِنْ آلَةِ الْحَرْثِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَا يَدْخُلُ هَذَا بَيْتَ قَوْمٍ إِلَّا أَدْخَلَهُ الذُّلَّ . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ہل یا کوئی آلۂ زراعت دیکھا تو کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”کسی قوم کے جس گھر میں یہ چیزیں گھس آتی ہیں، تو اللہ انہیں ذلت سے دوچار کر دیتا ہے۔“ (رواہ البخاری)