مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2975
باب: ٹھیکے پر زمین دینا ممنوع ہے مگر کون سی؟
(مَنْعُ إِعْطَاءِ الأَرْضِ بِعَقْدِ التَّأْجِيرِ إِلَّا فِي بَعْضِ الحَالَاتِ)
حدیث نمبر: 2975
عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: كُنَّا أَكْثَرَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ حَقْلًا وَكَانَ أَحَدُنَا يُكْرِي أَرْضَهُ فَيَقُولُ: هَذِهِ الْقِطْعَةُ لِي وَهَذِهِ لَكَ، فَرُبَّمَا أَخْرَجَتْ ذِهِ وَلَمْ تُخْرِجْ ذِهِ ؟ فَنَهَاهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم اہل مدینہ زیادہ تر کاشتکار تھے، ہم میں سے کوئی اپنی زمین کرائے پر دیتا تو یوں کہتا: یہ قطعہ زمین میرا ہے اور یہ تیرا، بسا اوقات یہ قطعہ زمین پیداوار دیتا اور یہ نہ دیتا، لہذا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں منع فرما دیا۔ متفق علیہ۔