مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2973
باب: مخابرت منع ہے
(مَنْعُ المُخَابَرَةِ)
حدیث نمبر: 2973
وَعَنْهُ قَالَ: كُنَّا نُخَابِرُ وَلَا نَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا حَتَّى زَعَمَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْهَا فَتَرَكْنَاهَا مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ہم مخابرت کیا کرتے تھے اور ہم اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے، حتی کہ رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”اسے منع فرمایا ہے“، لہٰذا ہم نے اس وجہ سے ترک کر دیا۔ رواہ مسلم۔