مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2937
باب: ایک خوبصورت واقعہ
(وَاقِعَةٌ جَمِيلَةٌ)
حدیث نمبر: 2937
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ مَعَهُ بِدِينَارٍ لِيَشْتَرِيَ لَهُ بِهِ أُضْحِيَّةً ، فَاشْتَرَى كَبْشًا بِدِينَارٍ، وَبَاعَهُ بِدِينَارَيْنِ، فَرَجَعَ فَاشْتَرَى أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ فَجَاءَ بِهَا وَبِالدِّينَارِ الَّذِي اسْتَفْضَلَ مِنَ الْأُخْرَى، فَتَصَدَّقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالدِّينَارِ فَدَعَا لَهُ أَنْ يُبَارَكَ لَهُ فِي تِجَارَتِهِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک دینار دے کر بھیجا تاکہ وہ اس سے آپ کے لیے قربانی خریدیں، انہوں نے ایک دینار کا مینڈھا خریدا اور اسے دو دینار میں بیچ دیا، وہ پھر واپس گئے اور ایک دینار کی قربانی خریدی، اور وہ قربانی کا جانور اور وہ دینار جو منافع ہوا تھا لے کر حاضر ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ دینار صدقہ کر دیا اور ان کے لیے دعا فرمائی کہ ان کی تجارت میں برکت ڈال دی جائے۔ (اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی وابوداؤد)۔