مشكوة المصابيح
كتاب البيوع— كتاب البيوع
(مَنْ يُعْطِي مُهْلَةً يَنَالُ ثَوَابًا) باب: مہلت دینے والے کو ثواب ملتا ہے
حدیث نمبر: 2927
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى رَجُلٍ حَقٌّ فَمَنْ أَخَّرَهُ كَانَ لَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ» . رَوَاهُ أَحْمدالشیخ عبدالستار الحماد
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’کسی کا کسی شخص پر کوئی حق ہو، اور وہ (حق لینے والا) اسے مہلت دے تو ہر روز کے بدلے اسے صدقہ کا ثواب ملے گا۔ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ احمد۔