مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2923
باب: حرام کو حلال اور حلال کو حرام کرنے والی شرط جائز نہیں
(الشَّرْطُ الَّذِي يُحِلُّ الحَرَامَ أَوْ يُحَرِّمُ الحَلَالَ غَيْرُ جَائِزٍ)
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "الصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا صُلْحًا حَرَّمَ حَلَالًا، أَوْ أَحَلَّ حَرَامًا ، وَالْمُسْلِمُونَ عَلَى شُرُوطِهِمْ إِلَّا شَرْطًا حَرَّمَ حَلَالًا أَوْ أَحَلَّ حَرَامًا ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَانْتَهَتْ رِوَايَتُهُ عِنْدَ قَوْلِهِ "شُرُوطِهِمْ ".عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں کے درمیان صلح جائز ہے، ایسی صلح کے سوا جو کسی حلال کو حرام کر دے یا کسی حرام کو حلال کر دے، اور ایسی شرط کے سوا جو حلال کو حرام کر دے یا حرام کو حلال کر دے، مسلمان اپنی شرطوں پر ثابت ہیں۔“ امام ترمذی، ابن ماجہ اور ابوداؤد نے اسے روایت کیا ہے اور ان کی روایت «عَلٰی شُرُوْطِهِمْ» ”اپنی شرطوں پر“ تک ہے۔ صحیح، اسے امام ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔