مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2919
باب: مالدار شخص کو قرض ادا کرنے میں ٹال مٹول نہیں کرنا چاہیے
(عَلَى الغَنِيِّ أَلَّا يُمَاطِلَ فِي تَسْدِيدِ القَرْضِ)
حدیث نمبر: 2919
عَنِ الشَّرِيدِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيُّ الْوَاجِدِ يُحِلُّ عِرْضَهُ وَعُقُوبَتَهُ "قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: يُحِلُّ عِرْضَهُ يُغَلَّظُ لَهُ، وَعُقُوبَتَهُ يُحْبَسُ لَهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
شرید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”(قرض کی ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنے والے مال دار شخص کی بے عزتی کرنا اور اسے سزا دینا جائز ہے۔“ ابن مبارک رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کی بے عزتی کرنے سے یہ مراد ہے کہ اس سے سخت کلامی کرنا جائز ہے، اور اس کو سزا دینے سے مراد ہے کہ اسے قید کرنا جائز ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد والنسائی۔