مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2883
باب: سلم ، خرید و فروخت کی شرائط
(شَرَائِطُ السَّلَمِ فِي البَيْعِ وَالشِّرَاءِ)
حدیث نمبر: 2883
بَابُ السَّلَمِ وَالرَّهْنِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 2883 - ( عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ فِي الثِّمَارِ السَّنَةَ وَالسَّنَتَيْنِ وَالثَّلَاثِ، فَقَالَ: "مَنْ أَسْلَفَ فِي شَيْءٍ فَلْيُسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو وہ لوگ پھلوں کے بارے میں، سال، دو سال اور تین سال کے لیے بیع سلم کیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی چیز میں بیع سلم کرے تو وہ طے شدہ ناپ و وزن اور طے شدہ مدت کے لیے بیع سلم (کسی چیز کی پیشگی رقم دے کر) کرے۔“