مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2881
باب: ناپسندیدہ بیع کو توڑنے کا بیان
(بَيَانُ فَسْخِ البَيْعِ غَيْرِ المَرْغُوبِ فِيهِ)
حدیث نمبر: 2881
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - "مَنْ أَقَالَ مُسْلِمًا أَقَالَ اللَّهُ عَثْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ. وَفِي "شَرْحِ السُّنَّةِ "بِلَفْظِ الْمَصَابِيحِ "عَنْ شُرَيْحٍ الشَّامِيِّ مُرْسَلًا.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مسلمان کی بیع واپس کر دے تو روز قیامت اللہ تعالیٰ اس کی لغزشیں معاف فرما دے گا۔“ ابوداؤد، ابن ماجہ۔ جبکہ شرح السنہ میں مصابیح کے الفاظ کے ساتھ شریح شامی رحمہ اللہ سے مرسل روایت ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و فی شرح السنہ۔