مشكوة المصابيح
كتاب البيوع— كتاب البيوع
(وَعِيدُ عَذَابٍ لِمَنْ يَبِيعُ شَيْئًا مَعِيبًا بِالغِشِّ) باب: عیب دار چیز دھوکے سے بیچنے والے کے لیے عذاب کا وعدہ
حدیث نمبر: 2874
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم يَقُول: «من بَاعَ عَيْبا لَمْ يُنَبِّهْ لَمْ يَزَلْ فِي مَقْتِ اللَّهِ أَوْ لَمْ تَزَلِ الْمَلَائِكَةُ تَلْعَنُهُ» . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهالشیخ عبدالستار الحماد
واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جو شخص کوئی عیب و نقص والی چیز بیچتا ہے اور اس کے متعلق بتاتا نہیں تو وہ اللہ کی ناراضی میں رہتا ہے یا فرشتے اس پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ۔