مشكوة المصابيح
كتاب البيوع— كتاب البيوع
(مَنْعُ بَيْعِ الحُبُوبِ قَبْلَ قَبْضِهَا) باب: غلہ قبضہ میں لینے سے پہلے بیچنا منع ہے
حدیث نمبر: 2846
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَمَّا الَّذِي نَهَى عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهُوَ الطَّعَامُ أَنْ يُبَاعَ حَتَّى يُقْبَضَ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَلَا أَحْسِبُ كُلَّ شَيْءٍ إِلاَّ مثلَهالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رہی وہ چیز جس سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ اسے فروخت نہ کیا جائے حتی کہ اس پر قبضہ کر لیا جائے تو وہ اناج ہے، اور ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جبکہ میرا ہر چیز کے بارے میں یہی خیال ہے۔ متفق علیہ۔