مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(النَّجَاةُ مِنَ الذُّنُوبِ بِوَاسِطَةِ الوُضُوءِ الكَامِلِ) باب: کامل وضو کے بدلے گناہوں سے نجات
حدیث نمبر: 284
عَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ جَسَدِهِ حَتَّى تخرج من تَحت أَظْفَاره»الشیخ عبدالستار الحماد
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص وضو کرے اور خوب اچھی طرح وضو کرے تو اس کی خطائیں اس کے جسم سے نکل جاتی ہیں، حتیٰ کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتی ہیں۔ ‘‘ اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔