مشكوة المصابيح
كتاب البيوع— كتاب البيوع
(مَنْعُ بَيْعِ التَّمْرِ عَلَى الشَّجَرِ بِالتَّمْرِ الجَافِّ) باب: درخت پر لگی کھجور خشک کھجور کے بدلے بیچنا منع ہے
حدیث نمبر: 2837
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَن بيعِ التمْر بالتمْرِ إِلَّا أَنَّهُ رَخَّصَ فِي الْعَرِيَّةِ أَنْ تُبَاعَ بِخَرْصِهَا تَمْرًا يَأْكُلُهَا أَهْلُهَا رُطَبًاالشیخ عبدالستار الحماد
سہل بن ابی حشمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خشک کھجور کے بدلے تازہ کھجور بیچنے سے منع فرمایا، البتہ آپ نے اندازہ لگانے کی اجازت دی، وہ یہ ہے کہ اس کو اندازہ سے خشک کھجوروں کے عوض بیچ دیا جائے، تاکہ اس کے مالک تازہ کھجوریں کھا سکیں۔ ‘‘ متفق علیہ۔