مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2828
باب: سود خوروں کا عذاب
(عَذَابُ أَكَلَةِ السُّودِ)
حدیث نمبر: 2828
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَتَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي عَلَى قَوْمٍ بُطُونُهُمْ كَالْبُيُوتِ فِيهَا الْحَيَّاتُ تُرَى مِنْ خَارِجِ بُطُونِهِمْ فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ أَكَلَةُ الرِّبَا "رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ مَاجَهْ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”معراج کی رات میں ایک قوم کے پاس آیا جن کے پیٹ گھروں کی مانند تھے جن میں سانپ ان کے پیٹ کے باہر سے نظر آ رہے تھے، میں نے کہا: جبریل! یہ کون لوگ ہیں؟ فرمایا: سود خور۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد و ابن ماجہ۔