مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2735
باب: مدینہ میں وباء نہیں
(عَدَمُ وُجُودِ الوَبَاءِ فِي المَدِينَةِ)
حدیث نمبر: 2735
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فِي رُؤْيَا النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَدِينَةِ رَأَيْتُ امْرَأَةً سَوْدَاءَ ثَائِرَةَ الرَّأْسِ خَرَجَتْ مِنَ الْمَدِينَةِ حَتَّى نَزَلَتْ مَهْيَعَةَ، فَتَأَوَّلْتُهَا أَنَّ وَبَاءَ الْمَدِينَةِ نُقِلَ إِلَى مَهْيَعَةَ وَهِيَ الْجُحْفَةُ ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدینہ کے بارے میں خواب کے متعلق روایت ہے، (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا): ”میں نے ایک سیاہ فام پراگندہ بالوں والی عورت کو مدینہ سے نکل کر «مَهْيَعَةَ» ”مہیعہ“ پر قیام کرتے ہوئے دیکھا، میں نے اس کی تاویل کی کہ مدینہ کی وبا «مَهْيَعَةَ» ”مہیعہ“ منتقل کر دی گئی ہے، اور «مَهْيَعَةَ» ”مہیعہ“ جحفہ کا ہی نام ہے۔“ رواہ البخاری۔