مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2724
باب: مکۃ المکرمہ کی فضیلت
(فَضِيلَةُ مَكَّةَ المُكَرَّمَةِ)
حدیث نمبر: 2724
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمَكَّةَ: "مَا أَطْيَبَكِ مِنْ بَلَدٍ وَأَحَبَّكِ إِلَيَّ، وَلَوْلَا أَنَّ قَوْمِي أَخْرَجُونِي مِنْكِ مَا سَكَنْتُ غَيْرَكِ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ إِسْنَادًا.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ سے فرمایا: ”میرے نزدیک تو سب سے اچھا اور سب سے پسندیدہ شہر ہے، اگر میری قوم مجھے تجھ سے نہ نکالتی تو میں تیرے سوا کہیں اور نہ رہتا۔“ امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اس کی اسناد غریب ہے۔ حسن، رواہ الترمذی۔