مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2722
باب: خانہ کعبہ کو خراب کرنے والے شخص کا بیان
(بَيَانُ الشَّخْصِ الَّذِي يُخَرِّبُ الكَعْبَةَ)
حدیث نمبر: 2722
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "كَأَنِّي بِهِ أَسْوَدَ أَفْحَجَ يَقْلَعُهَا حَجَرًا حَجَرًا ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”گویا میں اس سیاہ فام، ٹیڑھی ٹانگوں والے شخص کو دیکھ رہا ہوں جو کعبہ کا ایک ایک پتھر اکھاڑ پھینکے گا۔“ رواہ البخاری۔