مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2706
باب: محرم شکار کا گوشت کھا سکتا ہے
(المُحْرِمُ يَجُوزُ لَهُ أَكْلُ لَحْمِ الصَّيْدِ)
حدیث نمبر: 2706
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ قَالَ: كُنَّا مَعَ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَنَحْنُ حُرُمٌ، فَأُهْدِيَ لَهُ طَيْرٌ وَطَلْحَةُ رَاقِدٌ، فَمِنَّا مَنْ أَكَلَ، وَمِنَّا مَنْ تَوَرَّعَ ، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ طَلْحَةُ وَافَقَ مَنْ أَكَلَهُ قَالَ: فَأَكَلْنَاهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبد الرحمن بن عثمان تیمی بیان کرتے ہیں کہ ہم طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے اور ہم حالتِ احرام میں تھے، ان (طلحہ رضی اللہ عنہ) کو ایک (بھنا ہوا) پرندہ بطور ہدیہ بھیجا گیا جبکہ طلحہ رضی اللہ عنہ سو رہے تھے۔ ہم میں سے کچھ نے کھا لیا اور کچھ نے پرہیز کیا، تو جب طلحہ رضی اللہ عنہ بیدار ہوئے تو انہوں نے اسے کھانے والوں کی موافقت کی اور فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھایا تھا۔“ (رواہ مسلم)