مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2696
باب: احرام کی حالت میں گورخر کا ہدیہ قبول نہ کرنا
(عَدَمُ قَبُولِ هَدِيَّةِ الحِمَارِ الوَحْشِيِّ فِي حَالَةِ الإِحْرَامِ)
حدیث نمبر: 2696
عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِمَارًا وَحْشِيًّا. وَهُوَ بِالْأَبْوَاءِ أَوْ بِوَدَّانَ، فَرَدَّ عَلَيْهِ، فَلَمَّا رَأَى مَا فِيهِ وَجْهَهُ قَالَ: "إِنَّا لَمْ نَرُدَّهُ عَلَيْكَ إِلَّا أَنَّا حُرُمٌ ) مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے مقامِ ابواء یا مقامِ ودان پر ایک جنگلی گدھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا، آپ نے اسے قبول نہ فرمایا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے چہرے پر افسردگی کے آثار دیکھے تو فرمایا: ”ہم نے اس لیے تمہیں واپس کیا ہے کہ ہم حالتِ احرام میں ہیں۔“ متفق علیہ۔