مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2692
باب: حالت احرام میں جو لباس ممنوع ہے
(اللِّبَاسُ المَمْنُوعُ فِي حَالَةِ الإِحْرَامِ)
حدیث نمبر: 2692
عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ وَجَدَ الْقُرَّ، فَقَالَ: أَلْقِ عَلَيَّ ثَوْبًا يَا نَافِعُ ; فَأَلْقَيْتُ عَلَيْهِ بُرْنُسًا. فَقَالَ: تُلْقِي عَلَيَّ هَذَا وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَلْبَسَهُ الْمُحْرِمُ ؟. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ٹھنڈک محسوس کی تو فرمایا: ”نافع! مجھ پر کوئی کپڑا ڈالو۔“ میں نے ایک جبہ ان پر ڈال دیا تو انہوں نے فرمایا: ”تم مجھ پر یہ ڈال رہے ہو حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محرِم کو اسے پہننے سے منع فرمایا ہے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔