مشكوة المصابيح
كتاب العلم— علم کا بیان
(العُلَمَاءُ الصَّالِحُونَ وَالطَّالِحُونَ) باب: اچھے اور برے علماء
حدیث نمبر: 269
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ حُدَيْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ لِي عُمَرُ: هَلْ تَعْرِفُ مَا يَهْدِمُ الْإِسْلَامَ ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا ! قَالَ: يَهْدِمُهُ زَلَّةُ الْعَالِمِ، وَجِدَالُ الْمُنَافِقِ بِالْكِتَابِ وَحُكْمُ الْأَئِمَّةِ الْمُضِلِّينَ ، رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
زیاد بن حدیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ کون سی چیز اسلام کی عزت میں کمی کرتی ہے؟ میں نے کہا: نہیں، انہوں نے فرمایا: عالم کی لغزش، منافق کا قرآن کے ساتھ جدال کرنا اور گمراہ حکمرانوں کے فیصلے کرنا۔ اس حدیث کو دارمی نے روایت کیا ہے۔