مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2683
باب: احرام کی حالت میں بیوی سے ہمبستری کرنا منع ہے
(مَنْعُ مُجَامَعَةِ الزَّوْجَةِ فِي حَالَةِ الإِحْرَامِ)
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، ابْنِ أُخْتِ مَيْمُونَةَ عَنْ مَيْمُونَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلَالٌ . رَوَاهُ مُسْلِمٌ. قَالَ الشَّيْخُ الْإِمَامُ مُحْيِ السُّنَّةِ - رَحِمَهُ اللَّهُ: وَالْأَكْثَرُونَ عَلَى أَنَّهُ تَزَوَّجَهَا حَلَالًا، وَظَهَرَ أَمْرُ تَزْوِيجِهَا وَهُوَ مُحْرِمٌ، ثُمَّ بَنَى بِهَا وَهُوَ حَلَالٌ بِسَرِفَ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ.میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے یزید بن الاصم، میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے شادی کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محرم نہیں تھے۔ الشیخ الامام محی السنہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اکثر محدثین کا یہ موقف ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے شادی کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محرم نہیں تھے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حالتِ احرام میں اس معاملے کو ظاہر فرمایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ کے راستے میں مقامِ سرف پر ان سے خلوت اختیار کی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالتِ احرام میں نہیں تھے۔ رواہ مسلم۔