مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2656
باب: حج کے افعال میں کوئی غلطی ہو جانے کا بیان
(بَيَانُ وُقُوعِ خَطَأٍ فِي أَفْعَالِ الحَجِّ)
حدیث نمبر: 2656
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُسْأَلُ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًى، فَيَقُولُ: لَا حَرَجَ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: رَمَيْتُ بَعْدَمَا أَمْسَيْتُ . فَقَالَ: "لَا حَرَجَ ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، قربانی کے دن منیٰ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسائل دریافت کیے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہی فرما رہے تھے: ”کوئی حرج نہیں۔“ ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو اس نے عرض کیا: میں نے غروبِ آفتاب کے بعد کنکریاں ماری ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں۔“ رواہ البخاری۔