مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2652
باب: نحر کے دن ظہر کی نماز کہاں پڑھی جائے ؟
(أَيْنَ تُصَلَّى صَلَاةُ الظُّهْرِ يَوْمَ النَّحْرِ؟)
حدیث نمبر: 2652
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَفَاضَ يَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ رَجَعَ، فَصَلَّى الظُّهْرَ بِمِنًى . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کے دن طوافِ افاضہ کیا، پھر واپس تشریف لائے اور ظہر کی نماز منیٰ میں ادا کی۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔