مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2649
باب: سر مُنڈوانے والوں اور کتروانے والوں کے لیے دعا
(دُعَاءٌ لِمَنْ يَحْلِقُ رَأْسَهُ أَوْ يُقَصِّرُ شَعْرَهُ)
حدیث نمبر: 2649
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ جَدَّتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ دَعَا لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثًا، وَلِلْمُقَصِّرِينَ مَرَّةً وَاحِدَةً . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
یحییٰ بن حصین رحمہ اللہ اپنی دادی رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حجۃ الوداع کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سر منڈوانے والوں کے لیے تین بار اور بال کترانے والوں کے لیے ایک بار دعا کرتے ہوئے سنا۔ [رواہ مسلم]