مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2645

باب: قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے اور جمع کرنے کی اجازت

(إِبَاحَةُ أَكْلِ وَادِّخَارِ لَحْمِ الْأُضْحِيَةِ أَكْثَرَ مِنْ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ)

حدیث نمبر: 2645
وَعَنْ نُبَيْشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - "إِنَّا كُنَّا نَهَيْنَاكُمْ عَنْ لُحُومِهَا أَنْ تَأْكُلُوهَا فَوْقَ ثَلَاثٍ  لِكَيْ تَسَعَكُمْ. جَاءَ اللَّهُ بِالسَّعَةِ، فَكُلُوا، وَادَّخِرُوا وَائْتَجِرُوا. أَلَا وَإِنَّ هَذِهِ الْأَيَّامَ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ، [ وَبِعَالٍ ] وَذِكْرِ اللَّهِ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
الشیخ عبدالستار الحماد

نبیشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ہم نے تمہیں منع کیا تھا کہ قربانی کا گوشت تین دن سے زائد نہیں کھانا تاکہ تمہیں کشائش اور خوشحالی مل جائے، اب اللہ تعالیٰ نے تمہیں خوشحالی عطا کر دی ہے تو کھاؤ، ذخیرہ کرو اور (صدقہ کر کے) اجر پاؤ۔ اور سن لو! یہ ایام کھانے پینے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے ہیں۔“ صحیح، رواہ ابوداؤد۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب المناسك / حدیث: 2645
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: لم تتمّ دراسته , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (2813)»