مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2639
باب: قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنا
(ادِّخَارُ لَحْمِ الْأُضْحِيَةِ)
حدیث نمبر: 2639
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا لَا نَأْكُلُ مِنْ لُحُومِ بُدْنِنَا فَوْقَ ثَلَاثٍ، فَرَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "كُلُوا وَتَزَوَّدُوا "فَأَكَلْنَا، وَتَزَوَّدْنَا . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم اپنے قربانی کے اونٹوں کا گوشت تین دن سے زائد نہیں کھایا کرتے تھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں رخصت دی تو فرمایا: ”کھاؤ اور زادِ راہ کے طور پر ساتھ بھی لے جاؤ۔“ پس ہم نے کھایا اور زادِ راہ کے طور پر ساتھ بھی لائے۔ متفق علیہ۔