مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2634
باب: قربانی کے جانور پر سواری کرنے کا مسئلہ
(مَسْأَلَةُ الرُّكُوبِ عَلَى الْهَدْيِ)
حدیث نمبر: 2634
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - سُئِلَ عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ ، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابو زبیر بیان کرتے ہیں کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا، ان سے قربانی کے اونٹ پر سواری کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تو اس پر سواری کرنے پر مجبور ہو جائے تو پھر سواری ملنے تک بھلے طریقے سے اس پر سواری کر۔“ رواہ مسلم۔