مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2611
باب: میدان محسر سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیزی سے گزرتے تھے
(مُرُورُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيعًا بِمَيْدَانِ مُحَسِّرٍ)
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَفَاضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ جَمْعٍ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ ، وَأَمَرَهُمْ بِالسَّكِينَةِ، وَأَوْضَعَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ، وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَرْمُوا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ. وَقَالَ: "لَعَلِّي لَا أَرَاكُمْ بَعْدَ عَامِي هَذَا ". لَمْ أَجِدْ هَذَا الْحَدِيثَ فِي الصَّحِيحَيْنِ إِلَّا فِي: "جَامِعِ التِّرْمِذِيِّ "مَعَ تَقْدِيمٍ، وَتَأْخِيرٍ.جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزدلفہ سے واپس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سکینت و اطمینان تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کو بھی آرام سے چلنے کا حکم فرمایا، جبکہ وادی محسر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تیز چلے اور انہیں حکم فرمایا کہ ”انگلی پر رکھ کر ماری جانے والی کنکری کے برابر کنکریاں مارو“ اور فرمایا: ”شاید اس سال کے بعد میں تمہیں نہ دیکھ سکوں۔“ میں نے یہ حدیث تقدیم و تاخیر کے ساتھ جامع ترمذی کے علاوہ صحیحین میں نہیں پائی۔ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔