مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2606
باب: جمرہ عقبہ کو پتھر مارنا
(رَمْيُ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ بِالْحِصَى)
حدیث نمبر: 2606
وَعَنْهُ، أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زِيدٍ كَانَ رِدْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَرَفَةَ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ، ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ إِلَى مِنًى، فَكِلَاهُمَا قَالَ: لَمْ يَزَلِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عرفات سے مزدلفہ تک اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بیٹھے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزدلفہ سے منیٰ تک فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے بٹھا لیا، ان دونوں نے بیان کیا ہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرہ عقبی کو کنکریاں مارنے تک تلبیہ پکارتے رہے۔“ متفق علیہ۔