مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2583
باب: سعی کے وقت سکینت اختیار کرنا
(اتِّخَاذُ السَّكِينَةِ أَثْنَاءَ السَّعْيِ)
حدیث نمبر: 2583
وَعَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ عَلَى بَعِيرٍ ، لَا ضَرْبَ، وَلَا طَرْدَ، وَلَا إِلَيْكَ إِلَيْكَ، رَوَاهُ فِي: "شَرْحِ السُّنَّةِ ".الشیخ عبدالستار الحماد
قدامہ بن عبداللہ بن عمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صفا و مروہ کے درمیان اونٹ پر سعی کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی کو مارتے نہ ہٹاتے اور نہ کہتے کہ: ”ہٹ جاؤ، راستہ چھوڑ دو۔“ حسن، رواہ شرح السنہ۔