مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2558
باب: حج کے مہینوں میں عمرہ کا بیان
(بَيَانُ العُمْرَةِ فِي أَشْهُرِ الحَجِّ)
حدیث نمبر: 2558
( وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَذِهِ عُمْرَةٌ اسْتَمْتَعْنَا بِهَا فَمَنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ الْهَدْيُ فَلْيَحِلَّ الْحِلَّ كُلَّهُ، فَإِنَّ الْعُمْرَةَ قَدْ دَخَلَتْ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. ( رَوَاهُ مُسْلِمٌ ). وَهَذَا الْبَابُ خَالٍ عَنِ الْفَصْلِ الثَّانِي.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ عمرہ ہے جس سے ہم نے فائدہ اٹھایا، اور جس شخص کے پاس قربانی کا جانور نہ ہو تو اس کے لیے تمام چیزیں حلال ہوں گی، کیونکہ عمرہ روزِ قیامت تک کے لیے حج میں داخل ہو چکا ہے۔“ رواہ مسلم۔