مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2534
باب: عورتوں کا جہاد
(جِهَادُ النِّسَاءِ)
حدیث نمبر: 2534
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَى النِّسَاءِ جِهَادٌ قَالَ: نَعَمْ عَلَيْهِنَّ جِهَادٌ لَا قِتَالَ فِيهِ الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ ( رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ ).الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا عورتوں پر جہاد فرض ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، ان پر جہاد فرض ہے لیکن ان میں قتال نہیں، اور وہ جہاد حج و عمرہ ہے“۔ [صحیح، رواہ ابن ماجہ]