مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2527
باب: حاجی کی صفات کا بیان
(بَيَانُ صِفَاتِ الحَاجِّ)
وَعَنْهُ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَا الْحَاجُّ. قَالَ: الشَّعِثُ التَّفِلُ فَقَامَ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْحَجِّ أَفْضَلُ قَالَ: الْعَجُّ وَالثَّجُّ ، فَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا السَّبِيلُ قَالَ: زَادٌ وَرَاحِلَةٌ ( رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرِ الْفَصْلَ الْأَخِيرَ ).ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا: حاجی کی صفت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پراگندہ، بکھرے ہوئے بال اور میل کچیل۔“ پھر دوسرا آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا حج افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بلند آواز سے تکبیریں کہنا اور قربانی کا خون بہانا۔“ پھر ایک اور کھڑا ہوا تو اس نے عرض کیا: ﴿سَبِيلًا﴾ [سورة آل عمران: 97] (راستے سے کیا مراد ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”زادِ راہ اور سواری۔“ شرح السنہ، اور امام ابن ماجہ نے اسے اپنی سنن میں روایت کیا ہے لیکن انہوں نے آخری بات (راستے سے کیا مراد ہے؟) ذکر نہیں کی۔ اسنادہ ضعیف، رواہ البغوی فی شرح السنہ و ابن ماجہ۔