مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2513
باب: بیوی کے ساتھ بطور محرم حج کے سفر پر جانا
(السَّفَرُ لِلْحَجِّ مَعَ الزَّوْجَةِ مَحْرَمًا)
حدیث نمبر: 2513
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ وَلَا تُسَافِرَنَّ امْرَأَةٌ إِلَّا وَمَعَهَا مَحْرَمٌ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا، وَخَرَجَتِ امْرَأَتِي حَاجَّةً قَالَ: اذْهَبْ فَاحْجُجْ مَعَ امْرَأَتِكَ ( مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ ).الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے اور نہ ہی کوئی عورت محرم کے بغیر سفر کرے۔“ ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! فلاں فلاں غزوہ میں میرا نام لکھ لیا گیا ہے جبکہ میری اہلیہ حج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اور اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کرو۔“ متفق علیہ۔