مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2507
باب: حج مسنون کرنے والے کی فضیلت
(فَضِيلَةُ الحَجِّ المَسْنُونِ)
حدیث نمبر: 2507
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ حَجَّ لِلَّهِ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ ( مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ ).الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے لیے حج کرے، پھر وہ نہ فحش گوئی کرے اور نہ گناہ کا کام کرے تو وہ (گناہوں سے پاک ہو کر) اس روز کی طرح لوٹتا ہے جس روز اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا۔“ متفق علیہ۔