مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2480

باب: فرض نماز کے بعد پڑھنے کی دعا

(دُعَاءٌ بَعْدَ الصَّلَاةِ الفَرِيضَةِ)

حدیث نمبر: 2480
( وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ كَانَ أَبِي يَقُولُ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ  ، فَكُنْتُ أَقُولُهُنَّ فَقَالَ: أَيْ بُنَيَّ عَمَّنْ أَخَذْتَ هَذَا ؟ قُلْتُ: عَنْكَ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُهُنَ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ ) رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يُذْكَرْ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ، وَرَوَى أَحْمَدُ لَفْظَ الْحَدِيثِ وَعِنْدَهُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ.
الشیخ عبدالستار الحماد

مسلم بن ابی بکرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میرے والد ( ابوبکرہ رضی اللہ عنہ) نماز کے بعد دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ» ”اے اللہ! میں کفر و فقر اور عذابِ قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“ میں بھی انہیں پڑھا کرتا تھا، انہوں نے کہا: بیٹا! تم نے انہیں کس سے سیکھا ہے؟ میں نے عرض کیا: آپ سے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم انہیں نماز کے بعد کہا کرتے تھے۔“ ترمذی، نسائی۔ البتہ امام ترمذی رحمہ اللہ نے ”نماز کے بعد“ کا ذکر نہیں کیا۔ اور امام احمد رحمہ اللہ نے حدیث کے الفاظ روایت کیے اور ان کی روایت میں ہے ”ہر نماز کے بعد۔“ اسنادہ حسن، رواہ النسائی والترمذی واحمد۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الدعوات / حدیث: 2480
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: لم تتمّ دراسته , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه النسائي (73/3. 74 ح 1348) والترمذي (3503 وقال: غريب) و أحمد (44/5 ح 20720 [وھو حسن])»