مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2449
باب: قرض ادا کرنے کے لئے ایک اور دعا
(دُعَاءٌ آخَرُ لِقَضَاءِ الدَّيْنِ)
وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ جَاءَهُ مُكَاتَبٌ فَقَالَ: إِنِّي عَجَزْتُ عَنْ كِتَابَتِي فَأَعِنِّي. قَالَ: أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ عَلَّمَنِيهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَوْ كَانَ عَلَيْكَ مِثْلُ جَبَلٍ كَبِيرٍ دَيْنًا أَدَّاهُ اللَّهُ عَنْكَ. قُلْ: ( اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ ). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي: ( الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ ). وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ جَابِرٍ: "إِذَا سَمِعْتُمْ نُبَاحَ الْكِلَابِ "فِي بَابِ: "تَغْطِيَةِ الْأَوَانِي "إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مکاتب ان کے پاس آیا تو اس نے کہا: میں اپنی آزادی کے لیے طے شدہ رقم ادا کرنے سے عاجز ہوں لہذا آپ رضی اللہ عنہ میری مدد فرمائیں، انہوں نے فرمایا: کیا میں تجھے چند کلمات نہ سکھاؤں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے سکھائے تھے؟ ”اگر تجھ پر کسی بڑے پہاڑ کے برابر قرض ہو گا تو اللہ اسے تجھ سے ادا کر دے گا، کہو: «اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ» ”اے اللہ! تو اپنی حلال کردہ چیز کے ذریعے اپنی حرام کردہ چیز سے مجھے کافی ہو جا اور اپنے فضل کے ذریعے اپنے علاوہ مجھے سب سے بے نیاز کر دے۔““ ہم جابر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث «إِذَا سَمِعْتُمْ نُبَاحَ الْكِلَابِ» باب تغطیۃ الأوانی میں ان شاء اللہ ذکر کریں گے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی والبیہقی۔